10 جون 2013 - 19:30
دہشت گردی کا خطرہ امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

امریکا میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کردی۔

ابنا: روس کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مرکزی تحقیقاتی ادارے ایف، بی، آئی کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ٹیلی فون پر طیارے میں بم حملے کی دھمکی دی گئی جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا، طیارہ لاس اینجلس سے ٹیکساس جارہا تھا اور اس میں 143 مسافر سوارتھے۔چند ماہ قبل امریکہ کے شہر بوسٹن میں میراتھن دوڑ کے دوران ہونے والے دھماکوں نے جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے امریکیوں کے ذہنوں میں 11ستمبر2001 کے حملوں کی یاد تازہ کر دی تھی۔......./169